ناصر جمشید کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

nasir jamshid pic

لاہور( ٹاپ نیوز) ناصر جمشید کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی  نے ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی  اے کی سفارش پر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، ناصر جمشید کی کوئی انکوائری ایف آئی اے کے پاس زیر التواء نہیں۔عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بعدازاں معطل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.