ناک کے بغیرعجیب الخلقت بچے کی پیدائش

without nose child

بغداد(ٹاپ نیوز) عراق کے شہر بغداد میں عجیب الخقلت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ناک پیدائشی طور پر غائب ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر بغداد کے قصبے فلوجا سے 64 کلو میٹر دور مغربی بغداد میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ناک موجود نہیں ہے، بچہ ناک نہ ہونے کے سبب کان اور منہ سے سونگھ سکے گا۔بچے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی تاہم بچے کے مزید تین بہن بھائی ہیں جو بالکل صحت مند ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ناک کے بغیر پیدا ہونے والی بچے کو بیماری ’ارہینا‘ کا نام دیا جارہا ہے، اس سے قبل اس طرح کے 100 کیسز سامنے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش کا ذمہ دار عراق جنگ میں کی جانے والی بمباری کو قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.