نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی نے ہمسفر چن لیا

najam sethi daughter

لاہور ( ٹاپ نیوز) نجم سیٹھی کی بیٹی اداکارہ میرا سیٹھی نے منگنی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوست بلال سے منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کوخوشخبری سنائی۔

میرا سیٹھی نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں نہ صرف قریبی دوست سے منگنی کی تصدیق کی، بلکہ انہوں نے ان سے اپنی محبت کے آغاز اور اب تک کی ہونے والی تمام ملاقاتوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ دونوں نے ایک ہی یونیورسٹی میں وطن سے دور تعلیم حاصل کی، تاہم ان کی ملاقات وہاں نہیں بلکہ اپنے ہی ملک میں ہوئی اور پھر ان کی ملاقاتیں آہستہ آہستہ گہری دوستی اور محبت میں تبدیل ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.