نوازشریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے:سابق صدر کا دعوی

asif zardari

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ میاں صاحب کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیب کارکردگی کےلحاظ سےغیر مؤثر ہے، 30سال سے میرا احتساب کیا جارہاہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.