نواز شریف اورمریم نوازاڈیالہ جیل منتقل

nawaz sharif arrest

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

دونوں ن لیگی رہنماؤں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے جہاں سے نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ نواز شریف اور دیگر ملزمان کے جیل ٹرائل کا حکم دے دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق احتساب عدالت کی آیندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ادھر احتساب عدالت کے جج نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔ احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کردیے اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.