نہیں جانتا میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے:میاں نوازشریف

nawaz sharif

لاہور: ( ٹاپ نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہےکہ نہیں جانتا کہ مستقبل میں کہاں ہوں گا۔ جہاں بھی ہوں گا اپنے مؤقف پر ڈٹا رہوں گا۔ میرے نظریے میں کوئی فرق نہیں آئیگا۔ ملک کی تقدیر کو بدلنا ہے تو ہمیں اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چند لوگ اوپر سے آرڈر لے کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان زرداری کو بیماری کہتے ہیں اور اسے ہی ووٹ دیتے ہیں۔ پرویز خٹک کہتے ہیں اوپر سے آرڈر آیا ہے کیا بنی گالا اوپر ہے؟ اوپر سے آرڈر لیتے ہیں اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔ اگر یہ سیاست کرنی ہے توعمران خان آپ سیاست چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ملک سے عہد کرنا چاہیے۔ مجھے 7 سال ملک سے جلا وطن کر دیا گیا۔ 14 ماہ جیل میں نہیں قلعہ میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کون سا وزیراعظم ہے جس نے اپنی مدت پوری کی ہو۔ کیا ہم صرف دیکھتے رہیں گے یا کوئی سٹینڈ بھی لیں گے۔ ہمیں اپنی سوچ اور فکرکو تبدیل کرنا ہوگا۔ اگر کچھ نہیں کرنا توعوام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ملکی ترقی کےلئے عمدہ اورمؤثر کردارادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سڑکوں کے جال بچھا دیئے۔ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نئے ہسپتال و کالجز بنائے۔ ثابت کردیا کہ اگر دل میں عوام کی قدر نہیں تو کوئی منصب نہیں رکھنا چاہیے لیکن دوسری جانب مخالفین پنجاب کی ترقی سے خوفزدہ ہوکر منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.