ن لیگ وعدے نہیں، کام کرتی ہے: احسن اقبال

ahsan iqbal

نارووال (ٹاپ نیوز اردو) وزیر داخلہ احسن اقبال نے جلسہ عام سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت وعدے نہیں، کام کرتی ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام جاری رکھا. رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی کاموں اور پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کر کے دکھایا۔ 20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں۔ 20 کروڑ کا ملک اناڑی کو نہیں دیا جا سکتا۔ اگر ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران ہوتا تو وہ ترقی نہ کرپاتیں۔ عمران خان کرکٹ پر تبصرہ کر سکتے ہیں اچھے کوچ ہو سکتے ہیں مگر عمران نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا۔ جس چیز کا تجربہ نہیں وہ کھیل نہ کھیلیں ۔ شہباز شریف نے 11 ماہ میں میٹرو بنا کر دکھا دی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرو بس منصوبے کے دوران شہر کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.