ن لیگ کیلئے ایک اور بری خبر، اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت معطل

ishaq dar

اسلام آباد( ٹاپ نیوز) سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ عدالتی مفرور کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے جاسکتے۔
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر ان کی سینیٹر شپ عبوری طور پر معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں، کس دن ٹھیک ہو جائیں گے؟َ۔

وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن تو واپس آنا ہی ہوگا۔ بتائیں اسحاق ڈار کتنے دن میں آ جائیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خبروں میں تو ہم انہیں آتا جاتا دیکھتے رہتے ہیں۔ ٹی وی پر صحت مند نظر آتے ہیں۔ یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے کی سماعت عید الفطر کے بعد ہوگی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.