وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

ahsan iqbal attack

نارروال (ٹاپ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ غریب شاہ میں اے ایس آئی شاہ غریب محمد اسحاق کے استغاثہ پردرج کرلیا گیا، مقدمہ کا نمبر73/18 ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق وفاقی وزیرپرفائرنگ نارروال میں جلسہ ختم ہونے پرکیا گیا۔ احسن اقبال پرقتل کی نیت سے 30 بورسے سیدھا فائرکیا گیا۔ واقع کے بعد موقع پربھگدڑمچ گئی جب کہ ملزم اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ پر حملہ کے خلاف تاجرتنظیموں نے علامتی شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ سماجی اورکاروبای تنظیمیں احسن اقبال سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے حملہ آورکوبھی گرفتارکرلیا تھا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.