پاکستان کی قسمت بدلنے والی ہے، بڑی خبر آگئی

imran khan

کراچی (ٹاپ نیوز اردو) پاکستان کی قسمت بدلنے والی ہے، بڑی خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں منگریو، ٹنڈو محمد خان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

منگریو میں ویل نمبر ایک سے کھدائی کے دوران تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کمپنی اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے، جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.