پروفیسرایک اور امتحان میں کامیاب

Muhammad hafeez

دبئی (ٹاپ نیوز) پروفیسرمحمد حفیظ ایک اور امتحان میں کامیاب ہو گئے۔ آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد اب وہ انٹرنیشنل میچز میں باؤلنگ کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے 17 اپریل کو لفبرو یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا جس کا آئی سی سی نے تفصیلی جائزہ لیا اور رپورٹ میں بائولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں تمام فارمیٹ کے میچز میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دے دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ کی تمام گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری سے کم اور ایکشن بھی قانون کے مطابق رہا۔آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران امپائر کو آزادی ہے کہ اگر انہیں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر شک ہو تو وہ روک کر دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کرلیں۔
یادرہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن تین سال میں تیسری بار رپورٹ ہوا جس کے بعد سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور مینیجمنٹ نے بلے باز پر سخت محنت کی تھی اور تیاری کے بعد ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی اجازت دی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.