پریانکا نے شادی کے بعد نیا نام رکھ لیا

pranyka cohpra

ممبئی (ٹاپ نیوز) اداکارہ پریانکا نے شادی کے بعد نیا نام رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔ امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر اپنے نام کے ساتھ ’جونز‘ کا اضافہ کرلیا، پریانکا کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کا اضافہ کرنا ظاہرکرتا ہے کہ اب وہ ’مسز جونز‘ بن کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

داکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی ہنی مون کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے کیونکہ اس پورے مہینے ان کا پورا شیڈول بہت سخت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.