پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کیا ڈرامہ ہے؟

پریانکا چوپڑا

ممبئی( ٹاپ نیوز) پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کیا ڈرامہ ہے؟ اگرچہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کو ابھی 2 ہفتے بھی نہیں گزرے، تاہم ان کی شادی اور محبت پر ابھی سے ہی تبصرے ہونا شروع ہوگئے۔

2 دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ نے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی اور محبت ڈرامہ ہے۔ دی کٹ کی خاتون صحافی ماریا سمتھ کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔

مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔ مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔

مضمون شائع ہونے کے بعد اگرچہ اس پر سب سے پہلے نک جونس کے خاندان نے تنقید کی، جس کے بعد امریکا اور بھارت کی کئی شوبز شخصیات نے بھی مضمون کو شائع کرنے پر میگزین اور لکھاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی عیسائی رسومات کے بعد ہندو رسومات کے تحت شادی
لوگوں اور شوبز شخصیات کی تنقید کے بعد ’دی کٹ‘ نے مضمون کو ہٹادیا تھا اور ساتھ ہی میگزین انتظامیہ نے نک اور پریانکا سمیت قارئین سے معزرت بھی کی تھی۔

اپنے خلاف مضمون شائع ہونے پر اگرچہ پریانکا چوپڑا نے کوئی سخت بیان نہیں دیا تھا، تاہم انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فضول مضمون پر بات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.