پریانکا چوپڑا دل کے ہاتھوں مجبور

prinka chopra

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ یہ خبریں پہلے ہی گردش میں تھیں کہ بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا جب سے ہولی وڈ فلموں اور امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں نظر آئیں ہیں، تب سے وہ وہاں کسی سے محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔ پگی چوپس سے متعلق چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ ’کوانٹیکو‘ یا پھر اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ کے کسی اداکار کے ساتھ محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے کسی ساتھ اداکار کے بجائے گلوکار و موسیقار نک جونس سے محبت کر بیٹھی ہیں اور انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’یو ایس ویکلی‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی کہ 35 سالہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ گلوکار نک جونس ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.