پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

priyanka chopra

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خوبرواداکارہ پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے امریکی ٹی وی شو’کوانٹیکو سیزن 3‘ کی گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کے باعث شدید مشکل میں ہیں۔ یکم جون کو نشر ہونےوالی قسط میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایاگیا تھاجو نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ہونےوالے پاک بھارت اجلاس میں نیوکلیئر حملہ کرنے اور اس سازش کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اس قسط کے نشر ہونے کے بعد معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا پریانکا ایسے شو میں کس طرح کام کرسکتی ہیں جس میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایا جاتا ہے۔

بےتحاشہ تنقید اور بھارتیوں کے معتصب رویے کے بعد پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز معافی مانگتے ہوئے کہا’’کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں۔ میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.