
پٹنہ( نیٹ نیوز) اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ جبکہ ان کی شادی میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں،دونوں کی پری ویڈنگ یعنی شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہےجس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دیسی گرل پریانکا اور نک جونس کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر25 لاکھ ڈالرزمیں فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ متعدد غیر ملکی پبلیکیشنز نے ابھی سے اس جوڑے کی شادی کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کی تصاویر کس جریدے میں پبلش ہوں گی۔