پشاور میں پانچ سال میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا: شہبازشریف

shehbaz sharif

لاہور(ٹاپ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ یوٹرن خان نے خیبرپختونخوا کو اجاڑکے رکھ دیا دیا جبکہ آصف علی زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی مل چکے ہیں۔ یوٹرن اور الزام خان کہتے ہیں کے پی کی حالت بدل دی، لیکن پشاور میں 5 سال میں ایک نیا ہسپتال نہیں بنا۔ انہوں نے کہا پورے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھایا ہے، اب مریض کہیں دور جانے کے بجائے اپنے علاقے میں علاج کراسکیں گے۔ اس سے ہمارے مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، میواسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھایا لیکن خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کردیا گیا۔، آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا جب کہ خیبرپختونخوا کا اجاڑ کر قصہ خوانی بازار بنادیا گیا۔ پشاور میں پانچ سال میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.