پنجاب:میڈیکل سٹورزچوتھےروزبھی بند،مریض مشکلات سے دوچار

medical stores close

لاہور(ٹاپ نیوز) پنجاب ڈرگ ایکٹ2017 کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث آج مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل سٹورز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف لاہور، ملتان،قصور، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں بند ہیں۔میڈیکل سٹورز کی بندش کی وجہ سے شہریوں اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہو گی۔
نئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوگی جبکہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.