پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

kashmir day

لاہور( ٹاپ نیوز اردو) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ‘ پیس فُل پاکستان اور ارفع سافٹ ویئر پارک انتظامیہ کے اشتراک سے ارفع ٹاور کے باہر وزیراعظم عمران خان کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف پرامن تقریب منعقد کی گئی جس میں پی آئی ٹی بی کے چیئرمین اظفر منظور‘ ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ساجد لطیف‘وقار قریشی اور سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے اور ملی نغمے بھی بجائے گئے۔شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پلے کارڈز‘بینرز اور پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی۔تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.