پولیس سے بچانے والا طوطا

parrot

ریو ڈی جنیرو (ٹاپ نیوز) پولیس سے بچانے والا طوطا سڑکوں پراڑنے لگا ۔ تفصیلاتکے مطابق برازیلین پولیس نے منشیات فروش مالک کو چھاپے سے خبردار کرنے والے طوطے کو گرفتار کرلیا۔ برازیلین پولیس کا ایک منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے مارا جانے والا چھاپا اس وقت ناکام ہوتے ہوتے بچا جب منشیات فروش کا طوطا پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو خبردار کرتے ہوئے پرتگالی زبان میں ‘ماما پولیس’ چلا اٹھا۔ طوطے کے خبردار کرنے کے باوجود منشیات فروش بروقت فرار نہ ہوسکا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

منشیات اسمگل کرنے والے برازیلین شہری کے معاون طوطے کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق طوطے کی اس کام کیلئے باقاعدہ تربیت کی گئی تھی کیوں کہ جیسے ہی پولیس مکان کے قریب پہنچی تو طوطے نے چلانا شروع کردیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.