پی آئی ٹی بی اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت

لاہور(ٹاپ نیوز اردو)ڈیجیٹل تعلیمی مواد کو زیادہ سے زیادہ طلبا‘ اساتذہ اور والدین تک پہنچانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ایم او یو پر ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور نائب صدر خوارزمی سائنس سوسائٹی ڈاکٹر شاہد عتیق نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو سپورٹ دینے کیلئے پی آئی ٹی بی گزشتہ چھ سالوں سے تعلیمی مواد کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد عتیق نے کہا کہ خوارزمی سائنس سوسائٹی تعلیمی مواد اور سرگرمیوں کے ذریعےسائنس کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.