پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون و فروغ کا معاہدہ

ptib agreement

اسلام آباد( ٹاپ نیوز اردو) انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے درمیان گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور جدید سہولیات کوسرکاری اور نجی شعبے کیلئے فراہمی پر مل کر کام کریں گے۔ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز نے دستخط کئے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی برائے سائنس و آئی ٹی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی رُو سے دونوں صوبوں کے عوام کو ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ای پروکیورمنٹ ودیگر منصوبے پنجاب میں بھی شروع کیے جائیں گے جبکہ پی آئی ٹی بی خیبرپختونخوا میں ای خدمت مرکز، ای سٹیمپنگ‘ای روزگار‘پلان 9‘ ایس ایم پورٹل وشکایت مینجمنٹ‘ ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم‘ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے کیلئے کے پی آئی ٹی بورڈ کی معاونت کرے گا۔تقریب میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.