پی آئی ٹی بی کے ویڈیو کانفرنسنگ سیشنز سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کے بچت

pitb

لاہور (ٹاپ نیوز اردو) پنجاب کے مختلف اضلاع کے دفاتر میں موجود اعلیٰ حکومتی شخصیات اور افسران کے مابین آن لائن میٹنگز اور معلومات کے فوری اور بروقت تبادلے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے تحت اب تک 10,224گھنٹوں اور 613,440 منٹوں کے دورانیے پر مبنی 5,723 سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور نے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھرکے110سے زائد سرکاری دفاتر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ نظام امن و امان کی صورتحال، شہر کی ٹریفک،سفری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول جیسے مسائل کے باعث وضع کیا گیا۔ اس نظام سے صوبائی اور ضلعی سطح پر حکومت کو ٹی اے ڈی اے اور پٹرول اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس سہولت کے تحت کئی اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کی ٹیم دیگر محکموں کو یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.