چقندر سے علاج ۔۔۔۔ حکیم محمد انور

چقندر سے علاج

اللہ تعالی نے ہرپھل اور سبزیاں انسان کے فائدے کیلئے پیدا کی ہے۔آج آپ کو چقندر کے کچش ایسے فوائد بتائیں گے جو واقعی انعمول ہیں۔
خشکی کے لیے:
ایک چقندر پتوں سمیت پانی میں ابال کر سر پر خوب ملیے۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیجیے۔ ہفتے میں دوبار یہ عمل کیجیے، اس سے خشکی دور ہو جائے گی۔
چقندر کا تیل:
دو بڑے چقندر لے کر انہیں کاٹ لیجیے۔ گول قتلے کر کے ایک کلو سرسوں کے تیل میں خوب جلائیے۔ جب قتلے سیاہ ہو جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کر کے چھان لیجیے۔ یہ تیل سر میں روزانہ لگائیے۔ اس سے بال مضبوط اور گھنے ہوں گے۔
سردرد کے لیے:
چقندر کا عرق نکال کر ناک میں ٹپکانے سے سر کا درد اور بعض دفعہ دانت کا درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ بھاری رہتا ہو، کنپٹی میں جکڑن ہو، سر میں درد ہو تو ایک درمیانی چقندر لیجیے اور ہلکا سا چھیل کر قتلے کر کے اور نرم نرم پتے کاٹ کر ایک گلاس پانی میں ابالیے۔ تین چار بار جوش آنے پر اتار لیجیے۔ حسب ذائقہ چینی یا نمک ملا کر قتلے کھائیے اور پانی پی لیجیے۔ چند روز میں فائدہ ہو گا۔
سیاہ داغوں اور چھائیوں کے لیے:
چقندر کے ابلے پانی میں منہ دھونے یا منہ پر روئی سے یہ پانی لگا کر پانچ منٹ بعد منہ دھونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے داغ دور ہو جاتے ہیں۔
بالوں کے لیے:
سر پر چقندر کا رس لگائیے۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیجیے۔ چقندر کو ابال کر اس کے پانی سے سردھونا بھی بالوں کے لیے مفید ہے۔ بال گھنے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.