چنبیلی پاکستان کا قومی پھول۔۔۔ وردہ بلوچ

chanbli

چنبیلی یا یاسمین پاکستان کا قومی پھول ہے۔ آئیے اس کے بارے چند دلچسپ حقائق جانتے ہیں:
٭ دنیا کے گرم اور مرطوب علاقوں میں پائے جانے والے اس پودے کی 200 اقسام ہیں۔
٭ چنبیلی کی بیشتر اقسام کی جائے پیدائش جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا ہے، چند ایک کی افریقہ ہے جبکہ صرف ایک قسم یورپ میں ارتقا پذیر ہوئی۔
٭ جنگل میں چنبیلی کا پودا 15 سے 20 برس عمر پاتا ہے۔
٭چنبیلی کے پودے کی اونچائی 10 سے 15 فٹ ہوتی ہے اور اگر دیوار وغیرہ کی صورت میں سہارا میسر آ جائے تو اس کی اونچائی 30 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ ٭ چنبیلی کے ایک پھول میں پانچ سے نو پتیاں ہوتی ہیں۔ پھول عموماً ایک انچ پر محیط ہوتا ہے۔
٭ پھول زیادہ تر سفید یا زرد ہوتا ہے، تاہم بعض اقسام میں سرخی مائل بھی ہوتا ہے۔
٭پودے پر پھول گرما اور بہار میں آتے ہیں۔
٭ چنبیلی کا پھول اپنی خوشبو سورج غروب ہونے کے بعد بکھیرتا ہے، خاص طور پر تب جب چاند بڑا ہو رہا ہو۔
٭پودے کا پھل پک جانے پر سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔
٭ پھول سے حاصل کردہ تیل کو کاسمیٹکس میں اور خوشبو بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ پودا اگنے کے عموماً چھ ماہ بعد اس پر پھول آنا شروع ہوتے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.