چوہدری نثارکو ٹکٹ دینے پردونوں بھائیوں میں ٹھن گئی

nawaz and shehbaz

لاہور (خصوصی رپورٹ) چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات سامنے آگئےاور دونوں بھائیوں میں ٹھن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کرے گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں جبکہ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ لیکن شہبارشریف ٹکٹ دینے پر مصر نظر آتے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا جبکہ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.