چیف جسٹس نے موبائل صارفین کوعیدی دے دی

mobile

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) اب موبائل فون کارڈ پر پورا بیلنس ملے گا، کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ پہلے 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی معطل کر دی تھی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں اور ایف بی آر کی طرف سے عائد تمام ٹیکس معطل کرتے ہوئے 2 روز میں احکامات پر عمل درآمد کرنے کی مہلت دی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 100 روپے کے لوڈ پر 63 روپے آنا غیر قانونی ہے، موبائل فونز کارڈرز پر ٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 13 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ موبائل کال پر چارجز کاٹنا کمپنیوں کا ذاتی عمل ہے۔ ملک بھر میں 5 فیصد افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.