چیف جسٹس وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کوکرنا چاہیے تھے:عمران خان

imran press conference

اسلام آباد(ٹاپ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس اور میڈیا کو خیبر پختونخوا (کے پی) میں صحت اور تعلیم کا نظام دیکھنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کا نوٹس لیا ہے، ہم چیف جسٹس کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب ہم نے صحت اصلاحات کو نافذ کرنا شروع کیا تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے خوشی ہے کہ چیف جسٹس کے پی کے میں آئیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ یہ جانیں کہ ہمیں کن مسائل سے گزرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اخباروں میں اشہتارات نہیں دے سکتے اس لیے چاہتے ہیں کہ تعلیم انصاف اور صحت کی ترقی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں، چیف جسٹس اس کا جائزہ لیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہ دیکھیں کہ پانچ سال پہلے کیا حال تھا اور اب کیا حال ہے۔ ہم شہباز شریف کی طرح یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم نے پیرس یا یورپ بنادیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا پہلے سے کچھ بہتری آئی ہے؟ اور ہمیں اس بہتری کو مزید آگے لے کر چلنا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.