چیف جسٹس کاموبائل کارڈبیلنس کم دینے پرازخود نوٹس

chief justice

اسلام آباد ( ٹاپ نیوز) چیف جسٹس جناب میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں۔ 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں۔ یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد دہےسینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے بھی موبائل کمپنیوں کے کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی ارکان کمیٹی نے ایک سو روپے کے موبائل کارڈ پر 40 روپے سے زائد ٹیکس کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غریب عوام اور نان فائلر صارفین کی سہولت کیلئے دوسرا طریقہ کار اپنایا جائے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.