چینی قونصلیٹ حملہ: اے ایس پی سہائی عزیزکون ہیں؟

asp souhni aziz

کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائی عزیر جائے وقوع پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں۔

اے ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز نے چینی قونصلیٹ پر حملے اور فائرنگ کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ایکشن لیا اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی سربراہی میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن مکمل کیا۔

اے ایس پی سہائی عزیزکون ہیں؟ حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا۔سہائی عزیز تالپور نے 2015 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی سوہائی عزیز کو دہشت گردوں کے خلاف دیدہ دلیری اور عزم ہمت کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ پولیس کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق واقعے کے بعد چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر سہائی عزیز کو شاباش دی جبکہ آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی انہیں کاندھے پر تھپکی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.