ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبعیت بگڑ گئی

ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (ٹاپ نیوز) ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبعیت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی ، پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو دل اور فالج کے حملے کی علامات پر پمز ہسپتال کے کارڈیک سنٹر میں داخل کرلیا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے دل اور نیورو کی بیماری سے متعلقہ ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مز ید ٹیسٹ ہوں گے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کارڈیک سپشلسٹ ڈاکٹر محمد شفیع اور نیورو سرجری کے ڈاکٹر مظہر بادشا ہ نے معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر وں کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کو اچانک بے ہوش ہونے اور15تا 20 منٹ حواس اور دماغی غیر حاضری کی شکایات پر ہسپتال میں منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کو فالج یا دل کا اٹیک ہوسکتا ہے جس کی تصدیق کیلئے خون اور دیگر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.