کاجول کے پاکستانی مداح کا انجام؟

kajol

ممبئی( ٹاپ نیوز)کاجول کے پاکستانی مداح کا انجام؟اس میں کوئی شک نہیں پاکستان اور بھارت کے اداکاروں کے مداح دونوں ممالک میں موجود ہیں۔

جس طرح بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کئی مداح ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

اسی طرح پاکستان میں بھی بھارتی اداکاروں کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں اور ایسے مداح اپنے من پسند اداکاروں سے ملنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

پاکستان کا ایک ایسا ہی 21 سالہ نوجوان بولی وڈ اداکارہ کاجول اور رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہے، جو ان سے ملنے کے لیے واہگہ کے راستے بھارت میں داخل ہوا، تاہم جلد ہی اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ کے شاہدرا وتاکے کے رہائشی 21 سالہ عبداللہ مئی 2017 میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو بھارت میں داخل ہوتے ہی انڈین فورسز نے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی اہلکار کی ایک بات نہ سنی اور انہیں بتایا کہ وہ شاہ رخ خان اور کاجول سے ملنا چاہتے ہیں، تاہم پھر بھی اہلکار انہیں گولی چلانے کی دھمکیاں دیتا رہا، تاہم بعد ازاں اپنے دوسرے ساتھی کے کہنے پر مجھے گرفتار کرکے امرتسر جیل بھیج دیا گیا۔

21 سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ امر تسر میں 50 کے قریب پاکستانی قیدی تھے، جن میں سے زیادہ تر افراد نے غلطی سے بھارتی سرحد پار کرلی تھی۔

شاہ رخ خان اور کاجول کے مداح کا کہنا تھا کہ جب تک ان کا بچپن کا سپنا سچ نہیں ہوتا، وہ بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.