کامیڈین فائزہ سلیم نے شادی انجوائے کرنے کا طریقہ بتلا دیا

کامیڈین فائزہ سلیم

کراچی( ٹاپ نیوز) کامیڈین فائزہ سلیم نے شادی انجوائے کرنے کا طریقہ بتلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، ایسے میں رسم مہندی کے دوران انہوں نے اپنا مخصوص مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے شرکاء کو خوب لطف اندوز کیا اور سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام دُلہنوں کیلئے ایک پیغام بھی دیا۔

فائزہ سلیم لکھتی ہیں’میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی پر سب سے زیادہ تفریح کروں گی، میں نے اپنی والدہ سے اس چیز کی اجازت لی اور پھر میں نے پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے‘۔ انہوں نے لکھا ’میں نے نکاح نامے میں اپنی مرضی سے شقیں بھریں جس کے لیے میں نے اور میرے خاوند نے مل کر پہلے ہی بات چیت کرلی تھی‘۔

کامیڈین فائزہ لکھتی ہیں کہ ’میں نے شادی کی ایک کامیڈی نائٹ کا انعقاد کیا جس کی میزبانی میں نے خود اپنے کامیڈین دوستوں کے ساتھ کی، ہوسکتا ہے کہ یہ کوئی اچھا خیال نہ ہو‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.