کتاب میں وہی باتیں لکھی ہیں جوعدالت میں ثابت کرسکوں:ریحام خان

rehman khan

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی کے متعلق مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہی باتیں کتاب میں لکھی ہیں جن کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ جو باتیں میں نے لکھی ہیں ان کی پارٹی کے لوگ اور جو ٹی وی میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں جانتے ہیں کہ یہ باتیں درست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں جاکر کہہ سکتی ہوں کہ سچ لکھا ہے اور میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔

563 صفحات پر مشتمل کتاب کا نام ’ریحام خان‘ ہے اور اس میں مصنفہ نے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی تفصیلات درج کی ہیں۔ اس کتاب کی ریلیز قبل ہی اس کا مبینہ مواد لیک ہو گیا تھا۔ لیک ہونے والے مواد میں ان کے سابق شوہر عمران خان اور دیگر شخصیات کے حوالے سے درج معلومات کی وجہ سے پاکستانی سیاست اور انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہوا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.