کتا انسان سے وفاداری کس لئے کرتا ہے؟

dog with man

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کتوں کو انسان کا بہترین دوست قرار دیا جاتا رہا ہے اور اب سائنسدانوں نے وہ وجہ تلاش کر لی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ رتبہ حاصل ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالتو کتوں کے ڈی این اے میں ایک جین ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دیگر کتوں اور بھیڑیوں کے برعکس دن میں جاگتے ہیں اور رات میں سوتے ہیں۔

ممکنہ طور پر کتوں کی اسی جین میں ارتقائی عمل اس وقت شروع ہوا جب قدیم زمانے میں انہیں پالتو بنایا جا رہا تھا اور اس طرح یہ جانور انتہائی وفادار بن گئے۔ تحقیق میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کسی دور میں خوفناک سمجھی جانے والی یہ مخلوق ہزاروں لاکھوں برسوں کے ارتقائی عمل کے بعد کس طرح انسانوں کے خاندان کا ایک پیارا رکن بن گیا۔ امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے دوران جدید دور کے جنگلی کتوں، 5000؍ سال قبل مختلف مقامات پر دفن کیے گئے قدیم دور کے کتوں اور بھیڑیوں کے ڈی این اے کا تقابلی جائزہ لیا اور وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو نوٹ کیا۔ اس جائزے کے نتیجے میں 246؍ ایسی جینز معلوم ہوئیں جو کتوں کے ساتھ انسان کے براہِ راست تعلق کو جوڑتی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.