کتا خواتین کا زیادہ وفاردار ہی کیوں؟

dogs

کتا وفادار جانور ہےاگر آپ اس کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے مالک ہوں تو یہ آپ سے مانوس ہو جائے گا اور آپ کو کبھی کاٹے گا بھی نہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کتے صنف کی بنیاد پر بھی محبت اور وفاداری نبھاتے ہیں۔

جرنل رائل سوسائٹی آف اوپن سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کتوں کے بھونکنے اور مختلف آوازیں نکالنے کو مردوں سے زیادہ خواتین سمجھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی فطری رحم دلی اور ہمدرد طبیعت کی وجہ کتوں کے ساتھ مردوں کی نسبت زیادہ محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کتے ان کی صحبت میں زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کے دماغ کا ایک حصہ انسانوں کے دماغ کی طرح ہے جو جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے وہ خواتین کے نرم جذبات کو پہچان کر مردوں کی نسبت خواتین سے زیادہ قریب اور ان کے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی ایٹووس یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انسانی دماغ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے بلکہ بسا اوقات وہ ان کے پس پردہ معنی کو بھی سمجھتا ہے یعنی دماغ بیک وقت دو کام سر انجام دیتا ہے۔ بالکل یہی کام اسی طریقہ کار کے ذریعہ کتوں کا دماغ بھی انجام دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.