کراچی: تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے، حالات کشیدہ

ppp

کراچی (ٹاپ نیوز) پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے موٹر سائیکل اور دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ پولیس دونوں گروپوں کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان 12 مئی کو جلسے کرنے کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ مشتعل کارکنوں نے گراﺅنڈ میں لگے تحریک انصاف کے کیمپ کو اکھاڑ دیا۔

مشتعل افراد نے ٹائر جلائے، اور جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور گھتم گتھا ہوگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے مخالف پارٹی کے پوسٹرز اور بینرز بھی پھاڑ دیئے، جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشتعل کارکنان نے موٹرسائیکل اور دو گاڑیوں کو آگ لگادی۔ یونیورسٹی روڈ پر صورتحال گزشتہ ایک گھنٹے سے کشیدہ ہے، دکانیں بند کرادی گئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کو فون کرکے صورتحال کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.