کرینہ کی شادی میں میری والدہ نے مدد کی:سارہ خان

saif ali khan

ممبئی( ٹاپ نیوز) اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دوسری شادی میں شرکت کے موقع پر ان کی والدہ امریتا سنگھ نے انہیں تیار ہونے میں مدد دی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ، سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جبکہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور خان سے ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔ سیف علی خان اور سارہ نے حال ہی میں کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں شرکت کی۔

سیف علی خان کی کرینہ کپور سے دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے سارہ نے بتایا، ‘میری والدہ نے مجھے میرے والد کی شادی میں شرکت کے لیے تیاری میں مدد دی، بہت سارے لوگوں کا خیال ہوگا کہ کرینہ عجیب ہیں یا میری والدہ عجیب ہیں، لیکن یہ سب بہت آرام دہ تھا۔ ہر کوئی میچور تھا اور یہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.