کسی کی جوتیاں اٹھانے والا نہیں: چوہدری نثار

ch nisar

اسلام آباد( ٹاپ نیوزاردو) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ایک دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کا سیاسی بوجھ اٹھایا لیکن کسی کی جوتیاں اٹھانے والا نہیں۔
چودھری نثار نے کہا کہ آج وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ سیاسی طور پر کہاں کھڑا ہوں. اگرنارمل حالات ہوتے توشائد پریس کانفرنس نہ کرتا. واضح کردوں کہ پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔ میرے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔ پارٹی سے کبھی کسی عہدے کا تقاضا نہیں کیا۔ 34 سال سے نوازشریف کیساتھ ہوں. پارٹی کا فاؤنڈر ممبر ہوں۔ پارٹی کے فاؤنڈر ممبرز میں سے میرے علاوہ آج ایک شخص بھی پارٹی میں نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ستر فیصد سے زائد لوگوں نے پارٹی چھوڑی پھرجوائن کی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف کو عدلیہ و فوج کے خلاف لہجہ دھیما کرنے کا مشورہ دیا۔ ان سے سختی سے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ن لیگ نے مشرف کے 4 ساتھیوں کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
پانامالیکس میں نوازشریف سے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے۔ جب میاں صاحب نے تقریر کا فیصلہ کیا تو واحد آدمی تھا جس نے کہا تقریر نہ کریں۔ میاں صاحب سے کہا آرمی چیف سے کہیں جے آئی ٹی میں فوج کے برگیڈئر نہیں ہونے چاہیں۔ جب فیصلہ آیا تومیاں صاحب سے پنجاب ہاؤس میں لمبی میٹنگ ہوئی تھی۔ میاں صاحب سے کہا جو ہونا تھا ہو گیا اب الیکشن پر پورا زور لگانا چاہیے۔
شہباز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئےچوہدری نثار نے کہا کہ جب بھی لاہورجاتا ہوں شہبازشریف سے ملاقات ہوتی ہے، اسے بڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ پارٹی چھوڑی نہ ارادہ ہے، نہ میرے کوئی عزائم ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.