کم سن لڑکے نے مجھےہراساں کیا: سشمیتا سین

sashmeeta seen

دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران سشمیتا سین نے کہا کہ خواتین اسٹارز کے گرد باڈی گارڈز کے حصار کے باوجود ہجوم میں ایسے مرد ہوتے ہیں ‘جو خواتین کے ساتھ غلط سلوک کرتے ہیں’۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ کا کہنا ہے کہ ‘ چھ ماہ قبل ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ایک 15 سالہ لڑکے نے میرے ساتھ غلط سلوک کیا۔ کیونکہ اسے لگا تھا کہ اردگرد ہجوم کے باعث مجھے اس کا احساس نہیں ہوسکے گا مگر وہ غلط تھا۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ کتنا کم عمر ہے’۔

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکے کو اس کی غلطی کی سنگینی کا احساس دلا کر چھوڑ دیا۔ ‘ میں نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ 15 سالہ لڑکے کو یہ نہیں سیکھایا گیا تھا کہ ایسی چیزیں تفریح نہیں بلکہ جرم ہیں’۔
یاد رہے کہ سشمیتا سین 1996 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بولی وڈ کا حصہ بنی تھیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.