کھانسی اوراس کا علاج ۔۔۔ محمد اقبال

cough

کھانسی زیادہ تر نزلہ زکام کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی دیگر وجوہات یہ ہیں: سگریٹ نوشی، تیزابیت، الرجی، انفیکشنز اور ریشہ گرنا۔ بعض اوقات کھانسی پھیپھڑوں کے سرطان کی علامت بھی ہوتی ہے۔ کھانسی اکثر اوقات تین ہفتوں کے اندر ختم ہو جاتی ہے۔

عام طور پر اس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس دوران آپ کو آرام کرنا چاہیے۔ زیادہ مائع پینا چاہیے۔ شہد کے ساتھ گرم لیموں پئیں (یہ چھوٹے بچوں کے لیے ٹھیک نہیں)۔ اس کے لیے آدھا لیموں ابلتے ہوئے پانی میں نچوڑیں۔ اس میں ایک سے دو چائے کے چمچ شہد ڈالیں اور گرم گرم پی لیں۔ ڈاکٹر سے اس وقت رابطہ کریں: اگر تین ہفتوں تک مسلسل کھانسی رہے۔ کھانسی بہت شدید ہو جائے یا بگڑ جائے۔ سینے میں درد ہو۔ وزن کم ہونے لگے۔ گردن کے اطراف سوج جائیں اور درد ہو۔ سانس لینے میں دشواری ہو۔ کیموتھراپی یا ذیابیطس جیسی بیماریوں کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور ہو چکا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.