کھجور کے فائدے

date benefits

اگر روزے کی حالت میں بھی آپ دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجور دوا بھی ہے اور بہترین غذا بھی۔کھجور کی افادیت سنت رسولﷺ اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔

کھجور کے فوائد کھجور میں بے شمار حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

  1. کھجور خون میں اضافہ کرتی ہے جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتی ہے اور اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔
  2. چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔
  3. کھجور میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
  4. کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے معدہ درست طور پر کام کرتا ہے۔
  5. نارتھ ڈیکوتا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کھجور میں تانبے (copper) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو طاقت بخشتی ہے، ساتھ ہی اس میں ‘بورون’ بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔
  6. کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.