کیا کپل شرما واقعی شادی کرنے جا رہے ہیں؟

kipal sharma

ممبئی( شو بز رپورٹر) ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے بولی وڈ کی کئی نامور جوڑیوں نے رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے وہیں دوسری جانب پریانکا چوپڑا بھی نک جونس کے ساتھ دسمبر میں شادی کررہی ہیں۔

اور اب رپورٹس ہیں کہ نامور کامیڈین، میزبان اور اداکار کپل شرما بھی اپنے گرل فرینڈ گنی چتراتھ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما بہت جلد خود اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم اداکار سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ 12 دسمبر کو شادی کرنے والے ہیں۔

کپل شرما نے اپنے دوستوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دسمبر کے آغاز میں اپنے تمام کاموں سے فارغ ہوجائیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کپل شرما اور ان کے گھر والوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.