گزشتہ الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی:عمران خان

imran khan

اسلام آباد ( ٹاپ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو بنی ہی میڈیا کی وجہ سے ہے۔ 12 سال تو اکیلے ہی دھکے کھاتا رہا ہوں اورآپ کے کئی پروگراموں میں آکر ایشوز کو اجاگر کیا۔
آئندہ عام انتخابات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’ہم وقت پر انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ ہوسکتا ہے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وجہ سے الیکشن میں ایک یا ڈیڑھ ماہ کی تاخیر ہو جائے لیکن اس سے زیادہ تاخیر نہیں ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر روایتی سیاست کرتا تو ہماری پارٹی تو اوپر ہی نہیں آ سکتی تھی۔ نواز شریف کے میڈیا پر پابندیوں سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جب دباؤ آیا ہے تو وہ احمقوں اور پاگلوں والی باتیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ،عدلیہ اور فوج نے ہمیشہ نواز شریف کی مدد کی۔ فوج نے 90 میں نواز شریف کو پیسے دلوائے۔ 96 میں نواز شریف نے فوج کی مدد سے بے نظیر کی حکومت گروا دی اور پھر 2013 کے الیکشن میں فوج نے ان کی مدد کی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کو آر کا الیکشن اس لیے کہتے ہیں کہ کبھی کسی نے سنا ہے کہ نتائج آ رہے ہوں اور امیدواروں کو ہی پولنگ سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2013 کے انتخابات میں ایک بریگیڈیئر نے پنجاب میں پوری طرح نواز شریف کی مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنے امپائرز کی مدد سے میچ کھیلنے کے عادی تھے لیکن آج عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہو گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ضیاء الحق کے مارشل لاء میں پلے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا اور نجم سیٹھی کو پھینٹی لگوائی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.