گلوکارجواد احمدنے بڑا اعلان کر دیا

jawad ahmed

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے خلاف تین حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار گلوکار جواد احمد نے پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا۔

پاکستان میں خصوصاً گلوکاروں کی بڑی تعداد سیاست کے میدان میں بھی نام کمانے کی خواہش رکھتی ہے اور ان گلوکاروں میں تازہ اضافہ جواد احمد ہیں۔

جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں سیاست دان ایک جیسے ہیں جنہیں ان کے بقول نہ ان کو عوام کا خیال ہے اور نہ ہی یہ عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن پیسوں کے زور پر لڑا جاتا ہے اور پاکستان میں صرف کروڑ پتی افراد الیکشن لڑتے ہیں۔

جواد احمد نے امید ظاہر کی کہ عوام ناانصافی کے نظام کے خلاف ان کا ساتھ دیں گے اور نظام کی تبدیلی کے لیے انہیں ووٹ دیں گے۔ جواد احمد نے جون 2017ء میں اپنی سیاسی جماعت ‘برابری پارٹی’ رجسٹرڈ کرائی تھی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.