گلوکارہ شکیرا کا اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار

singer sheekra

کولمبیا (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے، معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.