گوریلا کا سیلفی لینے کا انوکھا انداز

selfi

 اب گوریلا بھی انسانوں کے ساتھ رہ رہ کر انسانوں جیسی حرکات کرنے لگے ہیں۔کانگو کے نیشنل پارک میں لی گئی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص سیلفی لے رہا ہے اور اس کے پیچھے دو گوریلے پوز دیے کھڑے ہیں۔

یہ تصویر کانگو کے  ورونگا نیشنل پارک میں گوریلاوں کے یتیم خانے میں لی گئی جہاں ان جانوروں کو رکھا جاتا ہے جن کے والدین شکاریوں کا شکار بن چکے ہوتے ہیں۔ پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ گوریلا یہاں پر اس وقت سے ہیں جب یہ چھوٹے تھے۔یہاں ان کا انسانوں سے بہت قریبی رابطہ رہتا ہے اس لیے انہوں نے انسانوں کی نقل کرنا شروع کر دی ہے۔گوریلا نے انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑا ہونا بھی سیکھ لیا ہے۔عموماً ایسا نہیں ہوتا کہ گوریلا انسانوں کی اتنی نقل کریں۔انسان پر تو سیلفی لینے کا خبط سوار ہے ہی وہیں گوریلا بھی کم نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.