گیارہ نکات والےخیبرپختونخوامیں کارکردگی بتائیں:شہبازشریف

cm shehbaz sharif

وہاڑی (ٹاپ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ 5 سال میں صرف دھرنوں اور تخریبی سیاست کی۔ وہاڑی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ افسران اور وزراء کی شب و روز محنت سے پنجاب ترقی کر رہا ہے۔ صوبے میں صحت کا شاندار نظام بن چکا ہے۔ ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینیں پہنچائی جارہی ہیں اور صوبے کے 13 اضلاع میں ہسپتالوں کے فضلے کو تلف کرنے کیلئے مشینیں موجود ہیں، دیہاتوں کے لئے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ مختلف اضلاع میں 9 میڈیکل موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پنجاب میں یہ وہ انقلاب ہے جس پر حکومت نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کا خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں تو واضح فرق نظر آئے گا۔ دیگر جماعتوں نے پانچ سال میں کیا کیا ؟ عملی طور پر صرف پنجاب میں کام ہوا اور کہیں نہیں ہوا۔ آصف زرداری 6 ارب سے سندھ میں ہسپتال بنوا دیں شاید خدا معاف کردے۔ ترقی و ترقیاتی منصوبوں کے دعویدار اور 11 نکات بتانے والے خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی بتائیں۔ انہوں نے ہسپتالوں میں فضلے تلف کرنے والی، ہیپاٹائٹس مشینیں اور کتنی لیبز بنائیں؟ عمران خان مسلسل 5 سال سے تخریبی سیاست اور دھرنوں میں مصروف رہے، وہ دھرنوں سے نکلتے تو عوامی خدمت کا سوچتے، جھوٹے الزامات لگانا عمراں خان کی عادت ہے لیکن انہیں یہ پتہ نہیں الزامات سے قومیں نہیں بنتیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.