ہاتھی کی دم کا ایک بال 20 ڈالر میں فروخت

elephant

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویت نام میں خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے ہاتھی کی دم کے ایک بال کی قیمت 20 امریکی ڈالر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام میں ہاتھی کی دم کے بال کو ’خوش بختی‘ کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور وہاں کے باسیوں میں یہ تاثر عام ہے کہ ہاتھی کی دُم کے بال خوش قسمتی اور دولت کی علامت ہیں جس کے پاس ہاتھی کی دم کا بال ہوگا وہ زیادہ مال دار اور خوش قسمت ہوگا۔

ویت نام میں جنگلی جانوروں کے اعضا مثلا ہرن کے سینگ، چیتے کے دانتوں اور ریچھ کی کھال کی اسمگلنگ پر پابندی ہے اس لیے بھی ہاتھی کی دم کے بال کی خریدو فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے اور محض ایک بال 20 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ خواتین و مرد ہاتھی کی دموں کے بال زیورات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.