ہرماہ بجلی کے بلوں میں صارفین کوپندرہ ارب کا ٹیکہ

tax deduction

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) ہرماہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرجارج، انکم و جنرل سیلز ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، میٹر رینٹ، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں ساڑے12 ارب سے لےکر 15 ارب روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو، فیسکو، گیپکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین ہر ماہ بجلی کے بلوں سے زائد رقم ٹیکسوں کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرا دیتے ہیں۔ صارفین نےسب سے زیادہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں 7 ارب 42 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے۔ انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 91 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار، بل بروقت جمع نہ کرانے پر، 62 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار ، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 کروڑ 92 لاکھ روپے، نیلم جہلم سرجارج کی مد میں 1 ارب 51 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپےاداکیے۔ صارفین مجموعی طور پر ساڑھے بارہ ارب سے لے کر 15 ارب روپے بلوں سے زائد ٹیکس ہر ماہ ادا کر رہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.